بہن نے کڈنی دیکر بھائی کو بچا لیا، کہاں سے لائی اتنا بڑا دل؟ مطلب سوچو کہ ڈاکٹروں نے کہا 9 سال سے اسکے گردے خراب ہیں اور اب بالکل ناکارہ ہو چکے ہیں کچھ دنوں کا مہمان ہے، جانے دیتی، بھائی قدرتی بیماری سے جاتا اسکو تو اسکے حصے کی جائداد بھی مل جاتی ہے ناں؟ پر نہیں دوستو، ہم مرد ہی بہن اور بیٹیوں کو بوجھ سمجھنے لگتے ہیں اور یہ عورت ہو کر بھی ہر بار ثابت کرتی ہیں کہ ایک بہن اپنے بھائیوں کیلیئے ماں جیسا ہی دل رکھتی ہے، وہ بھائی کی عزت کی خاطر 7 پردوں میں رہتی ہے لیکن وقت آنے پر اسی بھائی کیلیئے زمانے سے ٹکرا سکتی ہے اور یہاں تو موت سے بھی ٹکرا گئی۔۔۔
آئندہ جب جائیداد کا بٹوارہ ہو تو بہن کی طرف دیکھتے ہوئے یہ یاد رکھنا کہ تم اس کا جو بھی مول لگاو، اسکی نظر میں تم بیش قیمتی ہو۔۔۔ اسلیئے میکے آئی بہن کو خوب ویلکم کرو اسے خوب لاڈ پیار دو، قسم باللہ ایک بہن کو اسکے بھائیوں کی خوشی سے زیادہ کچھ نہیں چاہیئے۔
سلامت رھو۔