جتنا اختیارعمران خان کے پاس تھا شاید ہی تاریخ میں کسی وزیراعظم کے پاس رہا ہو، بلاول
وزیرخارجہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ آج ہماری خارجہ پالیسی کی سمت درست ہے جب یہ اقتدار میں نہیں رہا، اس نے بیان دیا تھا کہ اس سے بہتر ہے ملک پر ایٹمی بم پھٹے،
بلاول زرداری نے سابق وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ یعنی اگرعمران نہیں ہے تو ملک پر بم گرے، دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا شخص ہے،جتنا اختیارعمران خان کے پاس تھا شاید ہی تاریخ میں کسی وزیراعظم کے پاس رہا ہو، عمران خان جمہوریت چاہتا ہی نہیں ہے،

ہم چاہتے ہیں کہ اقتدار صرف عوام کے نمائندوں کے پاس ہو، بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان لوگوں کو ایک کروڑ ملازمتیں دے رہے تھے عمران خان ملک کو معاشی ترقی کےدعوے کرتے تھے،عمران خان کیو ں لانگ مارچ کررہے ہیں،ان کا مقصد کیا ہے؟ 4سال تبدیلی کا نعرہ لگایا،اب عوام کو سمجھ آگیا کہ وہ تباہی کا نعرہ تھا،کل انتخابات ہوں گے ،ہم نے عمران خان کو شکست دینی ہوگی، ہر صورت میں عمران خان کی اکثریت کم ہوگی،