سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ مجھے دوستوں کے فون اور میسج آ رہے ہیں کہ ٹویٹر، فیس بک پر مجھے برا بھلا کہا جا رہا ہے، انسٹا گرام ،ٹک ٹاک پر،یوتھئے وی لاگ کرنے پر لگے ہوئے ہیں، میں نے انکو کہنا تھا کہ شرم سے مر جاؤ، سچ بولنا شروع کر دو تو زیادہ لوگ دیکھیں گے

مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا دوہرا معیار ہے، عمران خان شدید ڈپریشن میں ہے اسکی ایک پرسنل وجہ بھی ہے، وہ بھی میں بتاؤں گا، لوگ کہتے ہیں کہ آپکو بہت گالیاں پڑ رہی ہیں میں کہتا ہوں گالیاں دینے ولے ہیں کون، وہ مجھے گالیاں دے کر ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں، پچھلے پانچ برسوں سے جو ٹرینڈ چلا انتہائی غلط ہے جو سچ بولے اسکے پیچھے پڑ جاؤ، سلیم صافی نے ہمیشہ حق اور سچ کی بات کی ،غریدہ فاروقی نے سچ بولا ، مہر بخاری کو دیکھیں، فریحہ کو دیکھیں ان سب نے جب سچ بولا تو انکے خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا، اب میرے خلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ،میں بھاگنے والا نہیں ہوں، یہ انکی بھول ہے.

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ انکے کالے کرتوتوں کو روکنے والا کوئی نہ ہو، میں جو بھونکیں گے انکے مالک تک جاؤں گا اور انکے مالک کو بے نقاب کروں گا جو میرا حق ہے.میں نے یہی سوچا ہے کہ جتنی یہ باتیں کریں ، پروپیگنڈہ کریں میں نے کتوں کے مالک کو “وٹا” مارنا ہے.

اب میں اصلیت انکے لیڈر کی بتاؤں گا اور کچھ اور باتیں بتاؤں گا جو کسی کو بھی نہیں پتہ، گالیاں دینے والوں کا ایک ہی حل ہے کہ انکے لیول پر آ کر انکو گالیاں دی جائیں ، میں یہ نہیں کروں گا، لیکن ایک کام میں ضرور کروں گا کہ انکے مالک کو بے نقاب کروں گا.

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ یوتھیے سن لیں جتنا میرے اوپر بات کریں گے اتنا ہی میں انکے لیڈر کو اوقات یاد دلاؤں گا، عمران خان کے جو بیٹے ہیں وہ عمران خان سے دور ہیں، وہ کب سے نہیں ملے ؟ وہ اب ملنا ہی نہیں چاہتے، اپنی ماں کو کہہ چکے ہیں کہ ہم نے عمران خان کو ملنا ہی نہیں، جب فادر ڈے تھا تو جمائما نے ایک ٹویٹ کی اور اس نے بھائی کی تصویر لگا کر ٹویٹ کی اور کہا کہ آئیڈیل باپ کیا ہوتا ہے، عمران خان کو کوئی ترس نہیں آیا، عمران خان کے بچوں نے باپ سے تربیت نہیں لی، وہ اپنے ماموں اور نانا سے تربیت لے رہے ہیں، عمران خان ہے تو ادارے ٹھیک ہیں نیوٹرل ہیں، ایک پیج پر ہیں لیکن آج وہ کہتاہے کہ کٹھ پتلی وزیراعظم تھا، کبھی کہتا تھا کہ میں نے سارا نظام بدل دیا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here