امریکی سائنسدانوں نےخوشی خبری سنائی ہےکہ خطرناک جلدی کینسر میلانوماکی ویکسین برسوں نہیں چندمہینوں میں دستیاب ہوگی۔ویکسین کی تیاری دوامریکی دواساز کمپنیوں موڈرنا اور مرک کامشترکہ منصوبہ ہے،کورونا کی ویکسین کی طرح یہ ویکسین بھی ایم آر این اے ٹیکنالوجی پربنائی گئی ہےاوریہ انسانوں پرآزمائش کےدوسرے مرحلےمیں ہے۔ماہرین کےمطابق یہ ویکسین ہرسال ہزاروں لوگوں کی جانب بچانےمیں مددگارثابت ہوگی۔
