سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ٹائیگر 3 جس کی ریلیز کی تاریخ بار بار تبدیل ہوتی آرہی ہے ، اب اس کی ریلیز کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے. اب فلم اگلے سال دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوگی. فلم کی مرکزی کاسٹ نے اپنے اپنے سوشل میڈیا پر جا کر ٹائیگر تھری کی ریلیز کی ڈیٹ کا اعلان کیا اور ساتھ میں تصویریں بھی شئیر کیں. ٹائیگر 3 کو بینڈ باجا بارات کے ڈائریکٹر منیش شرما نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اسے ہندی کے علاوہ مزید دو زبانوں یعنی تامل اور تیلگو میں ریلیز کیا جائے گا۔

سلمان خان نے سوشل میڈیا پر ٹائیگر تھری کے ریلیز ہونے کی تاریخ کا اعلان کیا اور ساتھ ہی ہی ایک تصویر بھی شئیر کی اس تصویر میں سلمان خان کی آنکھیں اور آدھا چہرہ نظر آرہا ہے جو ماسک سے ڈھکا ہوا ہے جیسے ہی سلمان نے پوسٹر شیئر کیا اور ریلیز کا اعلان کیاتو مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں ایموجیز چھوڑنے کے علاوہ کمنٹس کرنا شروع کردئیے،. زیادہ تر صارفین نے لکھا کہ ہم آپ کی فلم کی ریلیز کا بےچینی سے انتظار کررہے ہیں ،بعض صارفین نے سلمان خان اور کترینہ کیف کو ایک ساتھ دیکھنے کی بے چینی کا اظہار کیا.کترینہ کیف نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر فلم کی ریلیز کا اعلان کیا اور تصویر شئیر کی.