وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان سے متعلق صدر بائیڈن کے بیان پر حیرت ہوئی
پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ بائیڈن کے بیان پر امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا ہے ،امریکی سفیر سے بائیڈن کے بیان پر موقف لیں گے امریکی سفیر سےتحفظات پر بات کریں گے،پاکستان سے متعلق صدر بائیڈن کے بیان پر حیرت ہوئی ،امریکی صدر نے غلط فہمی کی بنیادپر بیان دیا ہوگا،بائیڈن کے بیان سے پاکستان امریکہ کے تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا پاکستان امریکہ تعلقات کو مزید فروغ کے لیے کام کریں گے ،بائیڈن نے پاکستان سے متعلق بات فنڈریزنگ تقریب سے خطاب میں کی،امریکی صدر نے پاکستان کے خلاف بات عوام سے خطاب میں نہیں کی بائیڈن کا پاکستان سے متعلق بیان غیر رسمی گفتگو کا حصہ تھا، یوکرین روس معاملے پر پاکستان اپنے موقف پر قائم ہے،آج ہماری خارجہ پالیسی کی سمت درست ہے ،پاکستان اپنی سالمیت اور بقا کے لیے پرعزم ہے اگر کسی ملک کے ایٹمی ہتھیاروں پر سوال اٹھتا ہے تو وہ بھارت ہے، بائیڈن کے بیان پر قیاس آرائیوں سے گریز کرناچاہیے امریکی سفیر کو طلب کیاہے وہ اپنا موقف واضح کریں گے ،ہم نے مثبت طریقے سے معاملات کو آگے بڑھانا ہے ،پاکستان ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے پاکستان اپنے مفادات کا تحفظ کرنا بخوبی جانتا ہے،
علاوہ ازیں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے، پاکستان بین الاقوامی قوانین اور طریقوں کا احترام کرتا ہے، پاکستان اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے،ہمارا ایٹمی پروگرام کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے،پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتا ہے،
پاکستان کو دنیا کا خطرناک ترین ملک قرار دینے کا امریکی صدر جوبائیڈن کا بیان ،وفاقی وزیر خورشید شاہ نے ایٹمی اثاثوں سے متعلق امریکی صدر کے خدشات مسترد کر دیے، سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ دو ارب مسلمانوں کی دنیا میں پاکستان واحد اسلامی ایٹمی ریاست ہے۔ امریکی صدر کا پاکستان کے خلاف ایسی بات کرنا دراصل مسلمانوں پر عدم اعتماد ہے۔ پاکستان ذمہ دار ترین ایٹمی طاقت، کبھی اپنے اثاثوں کا غلط استعمال نہیں کیا۔ اتنی بڑی جوہری طاقت کے باوجود پاکستان نے ہمیشہ ہندوستان کے ساتھ صبر و تحمل سے گزارہ کیا۔

امریکی صدرکا پاکستان سے متعلق بیان، عمران خان کے ردعمل پر مریم نواز نے سوال اٹھایا ہے،مریم نواز کا کہنا تھا کہ کیا عمران خان کو ذرہ بھی شرم ہے؟سیاست کو ایک طرف رکھ کر پاکستانیوں کی طرح جواب دینا چاہیے تھا، کیا عمران خان اپنے ہی ملک پر کھلم کھلا حملہ کرنے نکلے ہیں؟ عمران خان جیسا چھوٹا اور متعصب شخص کبھی نہیں دیکھا،
سینئر اینکر و صحافی، سلیم صافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عزائم سامنے آگئے۔ ان حالات میں جو شخص پاکستان میں انتشار پھیلانے کی کوشش کرے، اس سے بڑھ امریکی خدمتگار اور کون ہوسکتا ہے؟ عمار مسعود کہتے ہیں کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے بارے میں امریکی صدر کے متنازعہ بیان پر تبصرہ کرنے سے پہلے یاد رہے عمران خان نے اپنی تشہیر کے لیے امریکہ میں اس لابنگ فرم کو ہائر کیا ہوا ہے جس کا مدت سے کام پاکستان کو ایک غیر ذمہ دار ایٹمی قوت ثابت کرنا ہے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ایٹمی ہتھیار کو استعمال کرنے والے واحد ملک اور دنیا بھر میں جنگیں چھیڑ کر اور فسادات برپا کرکے لاکھوں انسانوں کے قتل کا باعث بننے والی ریاست کے صدر کا پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں تحفظات کا اظہار کرنا اپنے آپ میں عجوبہ ہے۔ امریکہ پہلے اپنی بےلگام جنگی نفسیات پر قابو پائے پاکستان کا ایٹمی پروگرام تحفظ اور وقارکی علامت اور خطےمیں امن کی ضمانت ہے۔ بھارت جیسا ازلی دشمن،جس نےآج تک پاکستان کا وجود تسلیم نہیں کیا،اور جہاں اب مسلم دشمن فاشست ہندوتوا نظریےکی حکمرانی ہے، اس کےبعد ایٹم بم اور بھی ضروری ہے۔ ہر میلی آنکھ کا پاکستانی قوم متحد ہوکر مقابلہ کرے گی امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ایٹمی ہتھیار کو استعمال کرنے والے واحد ملک اور دنیا بھر میں جنگیں چھیڑ کر اور فسادات برپا کرکے لاکھوں انسانوں کے قتل کا باعث بننے والی ریاست کے صدر کا پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں تحفظات کا اظہار کرنا اپنے آپ میں عجوبہ ہے۔ امریکہ پہلے اپنی بےلگام جنگی نفسیات پر قابو پائے پاکستان کا ایٹمی پروگرام تحفظ اور وقارکی علامت اور خطےمیں امن کی ضمانت ہے۔ بھارت جیسا ازلی دشمن،جس نےآج تک پاکستان کا وجود تسلیم نہیں کیا،اور جہاں اب مسلم دشمن فاشست ہندوتوا نظریےکی حکمرانی ہے، اس کےبعد ایٹم بم اور بھی ضروری ہے۔ ہر میلی آنکھ کا پاکستانی قوم متحد ہوکر مقابلہ کرے گی