کوئلے کی کان میں دھماکے سے 28 افراد جاں بحق جب کہ درجنوں پھنس گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے شہر اماسرا میں کوئلے کی کان میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب وہاں کم از کم 110 افراد زیر زمین موجود تھے۔

دھماکے میں اب تک 28 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ جب کہ کان میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لئے آپریشن جاری ہے۔ترکیہ کے وزیر صحت فتحتین کوکا نے کان میں ہھنسے 11 افراد کو زندہ نکالنے کی تصدیق کی ہے۔

ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئلو قوم ایک افسوسناک صورت حال سے گزر رہی ہے۔ ابھی بھی 50 کے قریب کانکُن زمین کے اندر 250 سے 300 میٹر کی گہرائی میں 2 الگ الگ مقام پر موجود ہیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ترکیہ میں کوئلے کی کان میں دھماکے ہوئے ہیں جن سے اب تک بڑی تعداد میں کان کن ہلاک ہوچکےہیں‌ ادھرترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اپنی تمام مصروفیات ترک کرکے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ مزید جانی نقصان نہیں ہو گا اور ہمارے کان کن زندہ باہر نکال لئے جائیں گے۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ وہ اپنے تمام انتظامات منسوخ کر کے ہفتہ کو جائے حادثہ پر جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here