کہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے کارخانوں ، سٹون کریشنگ یونٹس، گاڑیوں اور بھٹہ جات کے خلاف کریک ڈوان تیز کیے جائیں۔ اس طرح فصلوں کی باقیات کو جلانے والے کسانوں کو بھاری جرمانے کیے جائیں۔ صرف زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے بھٹہ جات کو کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ دھواں کنٹرول کرنے والے آلات نہ لگانے والے کارخانوں اور گردو غبار کو روکنے والے آلات نہ لگانے والے کریشنگ یونٹس کو سیل کردیا جائے۔ ڈویژنل بھر میں موضع سطح پر انسداد سموگ سکواڈ تشکیل دے کر انہیں متحرک کیا جائے۔ یہ احکامات انہوں نے سموگ( فضائی آلودگی ) کی روک تھام کے لیے ڈویژن بھر میں متعلقہ محکموں کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے جائزہ اجلاس میں جاری کیے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر ، ڈپٹی کمشنر خوشاب میثم رضا، ڈپٹی کمشنر میانوالی محمد عمیر اور ڈپٹی کمشنر بھکر خرم شہزاد کے علاوہ ایڈیشنل کمشنر کواڈنیشن فرید احمد، اے ڈی سی آرز، زراعت،ماحولیات، لوکل گورنمنٹ، ٹریفک، ڈی آر ٹی اے اور جنگلات کے افسران نے شرکت کی۔ کمشنر نے شہریوں میں فضائی آلودگی کے حوالے سے بھرپور آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے زیر تعمیر سڑکوں سے اٹھنے والے گردو غبار کو روکنے کے لیے پانی کے مسلسل چھڑکاو¿ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے غیر معیاری پٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف بھی سخت ایکشن لینے کی بھی ہدایت کی۔ اس موقع پر چاروں ڈپٹی کمشنرز نے انسداد ماحولیات کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات جن میں زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے والے بھٹہ جات، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، فصلوں کی باقیات اور کوڑا کرکٹ جلانے اور دھواں کنٹرول نہ کرنے والے کارخانوں کے خلاف اب تک ہونے والے ایکشن اور کسانوں سمیت دیگر شہریوں میں فضائی آلودگی بارے شعور اجاگر کرنے کے بارے جاری آگاہی مہم بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ٭٭٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here