سیشن کورٹ اسلام آباد میں سینیٹر اعظم سواتی کیس کی سماعت ہوئی
سینیٹر وسیم شہزاد، فیصل جاوید،عمر ایوب، محسن عزیز، اعجاز چوھدری، دوست محمد بھی عدالت میں موجود تھے ،سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر علیم عادل شیخ بھی سینئر سول جج کی عدالت میں موجود تھے، اعظم سواتی کو سخت سیکورٹی میں عدالت پیش کیا گیا،عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ، ایف آئی اے نے اعظم سواتی کے مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان نے عدالت میں کہا کہ اعظم سواتی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی جائے،ابھی تک یہی کہہ رہے ہیں کہ ٹویٹ برآمد کرنی ہے، چالیس اشیا ایف آئی اے پہلے ہی برآمد کر چکی ہے، عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد اعظم سواتی کو جیل بھجوا دیا
عدالت پیشی کے موقع پر اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مبارکباد ہو، ایک ایک کارکن ڈٹ جائے گا،میں اپنی زندگی میں ملک کے لیے کچھ نہیں کرسکا، میری عمر آپ کو عمران خان لگ جائے،
قبل ازیں بابر اعوان نے عدالت میں کہا کہ بتایا گیا کہ ایف آئی اے ایک بجے اعظم سواتی کو پیش کرے گی،جج نے بابر اعوان کو ہدایت کی کہ آپ کے دلائل آچکے ہیں بے شک چلے جائیں، وکیل بابر اعوان نے کہا کہ میں نے اعظم سواتی سے کچھ گفتگو کرنی ہے، آپ حکم دینگے تو ایف آئی اے جلدی پیش کر دے گی، عدالت نے عملے کو ایف آئی اے حکام سے بات کر کے جلد پیش کرنیکا حکم دے دیا
سینئر سول جج محمد شبیر نے کیس کی سماعت کی، اعظم سواتی کو اداروں کے‌ خلاف ٹویٹ کرنے پر مقدمہ درج کر کے ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا، گزشتہ روز عدالت نے اعظم سواتی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ دیا تھا، اعظم سواتی کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے،
عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی نے6 حلقوں سے نہ الیکشن لڑا نہ جیتا،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سیاسی ورلڈ کپ جیتا ہے،مجموعی طور پر31 میں 26 الیکشن تحریک انصاف جیتی ہے،ہمارے خلاف جس کو الیکشن لڑنے کا شوق ہے ان کو کہنا چاہتا ہوں کوئی رہ تو نہیں گیا،مریم نواز کی ٹویٹ کیوں نہیں آئی؟

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here