پاکستان تحریک انصاف کے سینئر قائدین کا اجلاس ہواتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اجلاس کی‌ صدارت کی،اجلاس میں ملک بھر میں ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی پر بھرپور اظہارِ تشکر کیا گیا،اجلاس میں پاکستان کی آزادی و خودمختاری کے ضمن میں امریکی صدر کے بیان پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اجلاس میں سینٹر اعظم سواتی پر زیرحراست تشدد کی مذمت کی گئی سینیٹر اعظم سواتی پر تشدد کی تحقیقات اور ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کیلئےاقدامات کی منظوری دی گئی اجلاس میں حقیقی آزادی کی تحریک کے حتمی مرحلے کی منصوبہ بندی پر تفصیلی مشاورت کی گئیاجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی باربارکوشش کی گئی حکومت میں شامل تمام جماعتوں نےالیکشن لڑا،کراچی میں جو ایک سیٹ ہارے ہیں وہاں پرپیپلزپارٹی نے کھل کردھاندلی کی کراچی کی نشست پردوبارہ الیکشن کرانا چاہیے،چیف الیکشن کمشنرن لیگ کاخاص آدمی ہے،ہم پہلے سے چیف الیکشن کمشنرپرعدم اعتماد کرچکے ہیں کیونکہ وہ غیرجانبدارنہیں رہے،آڈیو لیک میں ثابت ہوگیا سکندر سلطان ن لیگ کا خاص آدمی ہے۔ جس حلقے میں دھاندلی ہے اس حلقے میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں تمام اداروں کو کہنا چاہتا ہوں کہ جتنی دیر یہ مسلط رہیں گے ملک نیچے جائے گا ۔مجھے این آر او کے لیے بلیک میل کیا گیا، میں نے این آر او نہیں دیا،قوم اس وقت الیکشن چاہتی ہے، قوم اس امپورٹڈ حکومت اور اسمبلی کو نہیں مانتی،قوم دیکھ رہی ہے کہ یہاں صرف چھوٹے چوروں کو سزا ملتی ہے، بڑے ڈاکو قانون کی گرفت سے آزاد ہیں،واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات ہوئے، عمران خان سات سیٹوں پر امیدوار تھے جن میں سے چھ سیٹیں عمران خان نے جیت لیں جب کہ ایک نشست پر عمران خان کو شکست ہوئی، وہ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے جیتی، مجموعی طور پر پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی دو مزید سیٹیں مل گئیں، کراچی اور ملتان میں عوام نے تحریک انصاف کو مسترد کر دیا،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here