سی او ٹی ٹائمز نیوز ، چیف ایڈیٹر تلہ گنگ ٹائمز و سرپرست اعلیٰ تلہ گنگ پریس کلب الیکٹرانک میڈیا چودھری غلام ربانی ، جنرل سیکرٹری تلہ گنگ پریس کلب قاضی عبد القادر ، صدر تلہ گنگ پریس کلب و سی او ٹی ٹائمز نیوز چودھری نذر حسین

، سرپرست اعلیٰ انجمن آرائیاں ضلع تلہ گنگ الحاج میاں عبد القیوم ، بیورو چیف تلہ گنگ ٹائمز بلال شیخ ، سینئر اینکر ملک عمران کریم ، معروف مذہبی و سماجی شخصیت حافظ عبدالرحمن معصومی نے بانی ضلع تلہ گنگ حافظ عمار یاسر ممبر صوبائی اسمبلی سے

ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ اور ضلع تلہ گنگ بنانے پر حافظ عمار یاسر اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر پیر سید مبارک علی شاہ ہمدانی سگھر ، ملک محمد اکرم ھوگی ، رہنماء ق لیگ حاجی طلحہ زبیر ، حاجی عمر حبیب ، ملک رومان احمد ،

ملک ندیم احمد موگلہ ، ملک کبیر احمد ، ملک عبدالمنان ، ملک شیر افضل باٹا و دیگر شخصیات موجود تھیں ۔ شرکاء نے اس امر پر اتفاق کیا کہ بیس اکتوبر بروز جمعرات کو محسن ضلع تلہ گنگ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے جلسہ میں شرکت ہر خاص و عام پر لازم ہے ۔

بظاہر ایک ناممکن کام کو ممکن بنانے پر اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کو روشن کرنے والے اس عظیم کام (ضلع تلہ گنگ کا قیام) اس امر کا تقاضا کرتا ہے کہ ضلع تلہ گنگ کا جلسہ بھی تاریخی جلسہ ہو ۔ کامیاب جلسہ علاقہ میں تاریخ کا دھارا موڑنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔ اور مزید میگا پراجیکٹ کی نوید کا باعث بن سکتا ہے ۔ اس موقع پر حافظ عمار یاسر نے تلہ گنگ پریس کلب کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک کے کرم اور فضل سے پہاڑ جیسی مشکلات کے باوجود ضلع تلہ گنگ کا قیام میری ماؤں ، بہنوں ، جوانوں ، بزرگوں اور دوست احباب کی دعاؤں سے ممکن ہو سکا ۔ جس پر اللہ پاک کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے ۔ ان شاءاللہ ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا ۔