لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ریلوے اکاؤنٹ میں موجود رقم منجمد کر دی۔
ذرائع کے مطابق ریلوے اکاؤنٹ میں 5 کروڑ روپے سے زائد کی رقم تھی جو ایف بی آر نے نکال لی ہے، مالی بحران کا شکار ریلوے کو ان دنوں مالی اخراجات کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ایف بی آر حکام نے ٹیکس رقوم کی ادائیگی کے لیے ریلوے کے

اکاؤنٹ منجمد کیے، محکمہ ریلوے نے اکاؤنٹ منجمد کیے جانے پر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔