راولپنڈی: کور کمانڈرز نے ملک کے نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایس پی ار کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں 252ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔

شرکاء نے موجودہ اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال اور فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جامع جائزہ لیا۔ انہوں نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے سیلاب کے دوران فارمیشنز کی آپریشنل تیاری اور مسلسل کوششوں کی تعریف کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here