تلہ گنگ (ٹی ٹائمز نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ن لیگ والے جس طرح کے جھوٹے ہیں وہ ہمیں اچھی طرح پتہ ہم نے ان کے ساتھ وقت گزارہ ہے ۔ وہ جمعرات کی شام تلہ گنگ پوسٹ گریجویٹ کالج گراؤنڈ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر راسخ الہٰی، سابق صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر ممبر صوبائی اسمبلی ، ایم این اے فوزیہ بہرام ، ایم این اے سردار ذوالفقار دلہہ ، ممبر صوبائی اسمبلی سردار آفتاب اکبر ، ملک حفیظ انجم سمیت ق لیگ کے رہنماء موجود تھے ۔ چودھری پرویز الہٰی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلہ گنگ اور لاوہ والوں نے جس طرح ساتھ دیا کسی نے نہیں دیا ۔ میری نسلیں بھی آپ کو نہیں بھولیں گی ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ن لیگ والے اتنا جھوٹ بولتے ہیں کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے ۔سارا ٹبر چور ہے ۔ ہم دعا کرتے تھے کہ کوئی بندہ بھیج جو انہیں نہ چھوڑے تو اللہ تعالیٰ نے عمران خان بھیج دیا ۔ اب انہیں عمران خان سوتے جاگتے ، اٹھتے بیٹھتے انہیں نظر آتا ہے ۔ جہاں جاتے ہیں چور چور کے نعروں سے استقبال ہوتا ہے ۔ ن لیگ والوں کی ملک دشمنی دیکھو ، شہباز شریف نے گندم بند کر دی ہے ۔ حالانکہ ہم نے کہا بھی تھا کہ ہم اپنے پیسوں سے گندم خریدیں گے ۔ لیکن انہوں نے اجازت نہیں دی ۔ ہم بھی ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے ، عمران خان ڈنڈا لیکر ان کے پیچھے پیچھے ہیں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ بیرون ملک سے سیلاب متاثرین کےلئے پیسے آئے لیکن انہوں نے ہمیں نہیں دیئے ، عمران خان اور ہم نے ٹیلی تھون سے اڑھائی ارب روپے اکٹھے کر لئے ۔اب اللہ کے فضل و کرم سے احساس پروگرام کا قانون بھی پاس کر دیا ہے اور اس پر میں پنجاب اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے جلسہ میں خطاب کے دوران ضلع تلہ گنگ میں انڈسٹریل زون ، سڑکوں کا جال بچھانے ، لاوہ ٹمن ڈیمز ، میڈیکل کالج ، ٹیکنیکل کالج ، آئی ٹی یونیورسٹی ، ہزاروں نوکریاں دینے ، کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان بھی کیا ۔ انہوں نے دس سال ٹیکس فیکٹریاں بنوانے کا بھی اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع تلہ گنگ کی وجہ سے پانچ اضلاع بنے ۔ ان شاءاللہ علاقہ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال ، آنکھوں کا جدید ہسپتال ، بڑی مسجد ختم نبوت بنانے کا بھی اعلان کیا ۔ قبل ازیں حافظ عمار یاسر ممبر صوبائی اسمبلی نے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے تلہ گنگ کو ضلع بنانے پر اظہار تشکر کیا ۔ حافظ عمار یاسر نے دوران خطاب کیا کہ تلہ گنگ اور لاوہ والے اپنے محسن چودھری پرویز الہٰی کے شکرگزار ہیں کہ جنہوں نے ہمیں اپنی الگ پہچان دی ۔ علاقہ کو سوئی گیس ، بجلی ہے منصوبے دیئے اور اب سب سے بڑھ کر اب ضلع تلہ گنگ ، انجینئرنگ یونیورسٹی ، میڈیکل کالج ، ڈیمز ، نوکریاں دینے کا اعلان کر کے ہمیں سرخرو کر دیا ہے ۔ ان شاءاللہ کہ گنگ اور لاوہ کی عوام چودھری پرویز الٰہی اور ان کی نسلوں کے ساتھ بھی وفا کریگی ۔ جلسہ سے سردار آفتاب اکبر ایم پی اے ، ملک قدیر الطاف لاوہ ، ملک اسد کوٹگلہ ، ملک حفیظ انجم نے بھی خطاب کیا ۔

وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کاتلہ گنگ میں ٹیکس فری انڈسٹریل زون،یونیورسٹی،میڈیکل کالج اورانجیئنرنگ یونیورسٹی بنانے کا اعلان
شہبازشریف نے پنجاب کی گندم بند کردی،میں ان کا بندوبست کروں گا:چودھری پرویزالہی
شریف خاندان آتا ہے ڈرامے رچاکر چلا جاتا ہے،سندھ کوگندم دے دی،ہمیں اپنے پیسوں سے لینے کی اجازت بھی نہیں دے رہے
اللہ سے ایسا بندہ بھیجنے کی درخواست کی جوان سے نمٹ لیں،تو عمران خان مل گیا،اب ہر جگہ خان ان کے سامنے ہوتا ہے
شہبازشریف صرف اعلان کرتے ہیں،سیلاب آیا تو سب کو باہر آیا پیسے اورسامان دیا،ہمیں کچھ نہیں دیا،ٹیلی تھون سے ڈھائی ارب ملے
تلہ گنگ اورچکوال کی کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دیں گے،ملا کر ڈویژن بنانے کا پروگرام ہیں،لاوا کو بھی فنکشنل کریں گے
سارے لوگ چھوڑ گئے،تلہ گنگ کے لوگ ساتھ کھڑے رہیں،ہماری نسلیں بھی نہیں بھولیں گی،تلہ گنگ میں بہت بڑے جلسے سے خطاب
چودھری پرویزالہی ہمارے محسن ہیں،تلہ گنگ کوضلع بناکر نیا تشخص دیا،شہید وں اورغازیوں کی دھرتی ہیں،وفا کریں گے،حافظ عمار یاسر
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے پنجاب کی گندم بند کردی۔میں ان کا بندوبست کروں گا۔شہبازشریف صرف اعلان کرتے ہیں اورجھوٹ بولتے ہیں۔ تلہ گنگ میں بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہشریف خاندان آتا ہے ڈرامے رچاکر چلا جاتا ہے۔ سندھ کوگندم دے دی،ہمیں اپنے پیسوں سے گندم لیناکی اجازت بھی نہیں دے رہے۔وزیراعلیٰ پرویزالہی نے کہا کہ تلہ گنگ والوں کو گواہ بنا کرکہتا ہوں ن لیگ والے بہت جھوٹ بولتے ہیں۔ میں نے ان کے ساتھ 15سال ر ہ کر قریب سے ان کا چہرہ دیکھا۔سارے ٹبر نے سچ نہ بولنے کی قسم کھائی ہوئی ہے۔اللہ تعالیٰ سے ایسا بندہ بھیجنے کی درخواست کی تھی جو ان سے نمٹ لے تو عمران خان مل گیا۔سوتے جاگتے بھی ہر جگہ جہاں جاتے ہیں عمران خان ان کے سامنے ہوتا ہے۔کسی دوکان میں جاتے ہیں تو چور چور کے نعرے لگتے ہیں۔وزیراعلیٰ پرویزالہی نے کہا کہ سیلاب آیا تو سب کو باہر سے آیا ہوا پیسے اورسامان دیا، ہمیں کچھ نہیں ملا۔عمران خان کے ساتھ ملکر ٹیلی تھون کی تو ڈھائی ارب روپیہ اکاؤنٹ میں آگیا۔عمران خان لاہور آئے تو انہیں یہاں بھی لاؤں گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے احساس پروگرام کا بل پاس کرلیا،اب یہ صوبے بھر میں لاگو ہوگا۔سیلاب والوں کو بھی احساس سے امداد دیں گے۔80لاکھ نادار خاندانوں کو پروگرام کے ذریعے رعایتی نرخوں پر راشن دیں گے۔دوکاندار کو بھی احساس پروگرام سے دس فیصد ملے گا۔اللہ سے دعا کی تھی کہ جو وعدے کیے ان میں تکمیل کی برکت ڈال دے۔وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ تلہ گنگ میں سڑکوں کا جال بچھا کر انڈسٹریل زون بنائیں گے۔10سال تک تلہ گنگ انڈسٹریل زون کو ٹیکس فری قرار دیں گے۔تلہ گنگ انڈسٹریل زون میں ساری فیکٹریاں لاؤں گا۔نوکریوں سے پابندی اٹھا لی،تلہ گنگ ضلع کیلئے ہزاروں نوکریاں ہوں گی۔تلہ گنگ میں اعلی یونیورسٹی،میڈیکل کالج اورانجینئرنگ یونیورسٹی بنے گی۔تمن ڈیم اورلاوا ڈیم بنا کر تلہ گنگ کے لوگوں کی ضروریات پوری کریں گے۔تلہ گنگ کی برکت سے پنجاب میں چار ضلع اوربھی بن گئے۔رورل ہیلتھ سینٹرز میں آنکھوں کے علاج کے لئے آپٹومیٹریسٹ آئیں گے۔تلہ گنگ اورچکوال کی کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دیں گے۔چکوال کو بھی ترقی کے سفر میں سا تھ رکھیں گے،چکوال اور تلہ گنگ کو ملا کر ڈویژن بنا نے کا پروگرام ہے۔لاواتحصیل کو بھی پوری طورپر فعال اورفنکشنل کریں گے۔تلہ گنگ ہزاروں لوگوں کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ ختم نبوت مسجد بنائیں گے۔ تلہ گنگ کے لوگوں نے خلوص اورپرتپاک استقبال کر کے حق ادا کردیا۔سارے لوگ چھوڑ گئے،تلہ گنگ کے لوگ ساتھ کھڑے رہیں،میری نسلیں بھی نہیں بھولیں گی۔حافظ عماریاسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی ہمارے محسن ہیں ضلع بنا کر نیا تشخص دیا۔شہیدوں اورغازیوں کی دھرتی ہے،نسل در نسل وفا کریں گے۔راسخ الہی،ارکان اسمبلی سردار آفتاب،فوزیہ بحرام،سابق چیئرمین ملک قدیر الطاف سمیت چکوال اورتلہ گنگ کے نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

”پرویزالٰہی محسن تلہ گنگ“
تلہ گنگ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ، پرویزالٰہی کا بلٹ پروف روسٹرم ہٹانے کا حکم، لوگوں کا جوش و خروش دیدنی
لاہور 20 اکتوبر:……وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا تلہ گنگ میں جلسہ گاہ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔عوام کے بہت بڑے اجتماع نے اپنے قائد و محبوب لیڈر کا والہانہ خیر مقدم کیا اورجلسہ گاہ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی زندہ باد کے نعروں سے گونجتی اٹھی۔وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے ہاتھ ہلا کر نعروں کا جواب دیا۔پورے پنڈال کے اطراف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی،سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی، ایم پی اے حافظ عمار یاسر اور راسخ الٰہی کے پورٹریٹ آویزاں کئے گئے تھے۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ آج کا جلسہ تلہ گنگ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا، جلسہ گاہ کے اندر تل دھرنے کی جگہ نہ تھی اور باہر سٹرکوں پر بھی ہزاروں لوگ موجود تھے۔وزیراعلی پنجاب کے روسٹرم پر بلٹ پروف شیشے لگائے گئے تھے تاہم وزیراعلی چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ تلہ گنگ کے لوگوں کے ساتھ میرا احترام و پیار کا رشتہ ہے اور اس رشتہ میں کوئی چیز حائل نہیں ہو سکتی۔ چودھری پرویزالٰہی اور دیگر مقررین نے عام ڈائس پر خطاب کیا۔۔ جس پر پورا پنڈال تالیوں سے گونج اٹھا اور وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ایم پی اے حافظ عمار یاسر نے اپنے خطاب میں وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کو محسن تلہ گنگ قرار دیا آور تلہ گنگ کو ضلع بنانے پر شکریہ ادا کیا تو پنڈال میں موجود ہزاروں لوگ کھڑے ہو گئے اور پارٹی پرچم لہراتے رہے۔ پنڈال میں موجود لوگوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here