تلہ گنگ : شہید صحافی و معروف اینکر ارشد شریف کی رسم قل تلہ گنگ پریس کلب تلہ گنگ میں ادا کی گئی جس میں تلہ گنگ پریس کلب کے عہدہداران و ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تلہ گنگ پریس کلب میں قل کی دعا چئیرمین تلہ گنگ پریس کلب (الیکٹرانک میڈیا) سید ارشاد حسین شاہ کاظمی نے کروائی جبکہ دعا کے بعد سرپرست اعلی تلہ گنگ پریس کلب (الیکٹرانک میڈیا) چوہدری غلام ربانی اور جنرل سیکرٹری تلہ گنگ پریس کلب (پرنٹ میڈیا) قاضی عبدالقادر نے شہید صحافی ارشد شریف کی خدمات پر روشنی ڈالی اور مطالبہ کیا کہ ارشد شریف کے قتل کے محرکات کو سامنے لایا جائے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے تلہ گنگ پریس کلب نے بھی متعدد بار ڈی سی او اور ڈی پی او کو اسلحہ لائسنس کی درخواست دی لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا -دعا میں تلہ گنگ کے معروف فزیشن ڈاکٹر نثار ملک اور دانشور عبدالرحمان شادنے بھی خصو صی شرکت کی- قل کے بعد تعزیتی اجلاس پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سرپرست اعلی (الیکٹرانک میڈیا) چوہدری غلام ربانی کی صدارات میں منعقد ہوا – اجلاس میں چئیرمین تلہ گنگ پریس کلب (الیکٹرانک میڈیا) سید ارشاد حسین شاہ کاظمی، وائس چئیرمین تلہ گنگ پریس کلب (الیکٹرانک میڈیا) ارشد ملک کوٹگلہ،صدر تلہ گنگ پریس کلب (پرنٹ میڈیا) چوہدری نذر حسین، جنرل سیکرٹری تلہ گنگ پریس کلب (پرنٹ میڈیا) قاضی عبدالقادر، جنرل سیکرٹری تلہ گنگ پریس کلب (الیکٹرانک میڈیا) محمد عمران رسول، محمد اشرف اقبال، آفتاب ملک، ڈاکٹر غلام محی الدین،عامر نواز ملک، راجہ محمد عدیل، لیاقت اعوان، محمد اکرم نور چکڑالوی، محمد شفیق راؤ، سجاد حسین نے شرکت کی، تعزیتی اجلاس میں شہید ارشد شریف کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی گئی –
