وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے اعتراف کرلیا کہ وہ ملک میں مارشل لا لگوانا چاہتے ہیں

ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان خون خرابے سے انقلاب چاہتے ہیں ایک طرف ادب دوسری طرف گالی، دماغ کی خرابی اور فرسٹیشن ہے بندوق سے انقلاب لانے کا ماسٹر مائنڈ کسے دھمکیاں دے رہے ہیں؟ ذلت و رسوائی فارن فنڈد فتنے کے مقدر میں لکھی جاچکی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا تھا کہ غیر ضروری سچ نہیں بولنا چاہتے،

سابق وفاقی وزیر ، ن لیگی رہنما، خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ صحافی صدف نعیم کی شہادت پر افسوس ہے صحافیوں نے بھی قربانیاں دی ہیں،لانگ مارچ کےلیے نامناسب وقت کا انتخاب کیا گیا 2014 میں بھی چینی صدر نے پاکستان کا دورہ کرنا تھا ، عمران خان فاشسٹ سوچ کے مالک ہیں،عمران خان کی مرضی کی تعیناتی نہیں

ہوسکتی،تعیناتی عمران کی مرضی کی نہیں بلکہ آئین کے مطابق ہوگی الیکشن مقرر ہ وقت پر ہونگے ،اسمبلیوں کو اپنا وقت پورا کرنا چاہیے ،

عمران خان کے لانگ مارچ کو آج پانچواں روز ہے، عمران خان آج گوجرانوالہ سے لانگ مارچ میں شریک ہوں گے،عمران خان کا کنٹینرگوجرانوالہ میں موجود ہے ، عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ جی ٹی روڈ کے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا، اسلام آباد کی انتظامیہ نے ابھی تک جلسے کی اجازت نہیں دی جس پر پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کیا ہے،

تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ راولپنڈی مریڑ سے اسلام آباد داخلہ کے لیے مری روڈ کا استعمال کیا جائے گا ،مرکزی قیادت کی جانب سے مقامی ایم این اے،ایم پی ایز کو استقبالیہ کیمپ لگانے کی ہدایت کر دی گئی، عمران خان راولپنڈی پنجاب ہاوس میں قیام کریں گے، تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، لانگ مارچ پنڈی کب پہنچتا ہے اس بارے تاحال کچھ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ عمران خان روزانہ رات کو مارچ کے شرکاء کو چھوڑ کر لاہور آ جاتے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here