یوسف پلازہ تھانہ کی حدود میں ڈی ایم سی آفس میں چائنیز کنٹریکٹر کے لاکر سے چوری کا ڈراپ سین ہو گیا،یوسف پلازہ پولیس نے صرف 24 گھنٹوں کے اندر لاکر سے 5 لاکھ 45 ہزار چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ،ملزم چائنیز کنٹریکٹر کا آفس بوائے ہی نکلا ،آفس بوائے پچھلے 3 ماہ سے کام کر رہا تھا اور کمرے کی ایک چابی اسکے پاس جبکہ دو مزید چابیاں دو دیگر چائنیز نشنلز کے پاس تھی کمرے کے ڈیجیٹل لاکر میں 10 لاکھ سے زائد رقم رکھی تھی جسکا پاسورڈ صرف ایک چائنیز نیشنل کے پاس تھا یوسف پلازہ پولیس نے قوی شبہ ہونے پر آفس بوائے محمد محسن ولد محمد اسرار کو انٹیروگیٹ کیا تو محسن نے سب کچھ سچ بتا دیا ملزم نے انکشاف کیا کہ آفس کی ایک چابی اسکے پاس ہے صبح جب وہ صفائی کرنے آیا تو ڈیجیٹل لاکر کھلا ہوا تھا ملزم نے نہایت ہوشیاری سے 5 لاکھ 45 ہزار نکال کر لاکر بند کردیا اور وہاں سے چلا گیا پولیس نے ملزم محسن کو حراست میں لے لیا ہے

دوسری جانب رضویہ سوسائٹی پولیس نے فروٹ کے ٹھیلے کو لوٹنے والے ڈکیتوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزمان ذیشان پارک ناظم آباد نمبر 1 کے سامنے ایک فروٹ کے ٹھیلے والے سے اسکی فروختگی رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہورہے تھے فروٹ والے محمد قدیر کے شور مچانے پر گشت پر مامور پولیس موبائل نے ملزمان کا تعاقب کیا اور رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان کی شناخت وقاص اور دانش کے ناموں سے ہوئی ملزمان کے قبضے سے 1 TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین بمعہ راؤنڈ، 2 عدد پرس، 2 عدد موبائل فون کیپیڈ اور محمد قدیر سے لوٹی ہوئی رقم اور موبائل فون برآمد ہوئے، ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور پہلے بھی ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں رضویہ سوسائٹی سے ہی گرفتار ہوچکے ہیں ملزمان رضویہ سوسائٹی،ناظم آباد کی حدود سمیت مختلف علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث تھے اور رضویہ پولیس کو مطلوب تھے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے