تحریک انصاف کا مطالبہ، حکومتی وزیر نے اگلے الیکشن کی تاریخ دے دی
پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کے مطالبے پر اگلے الیکشن کی تاریخ دے دی ہے۔
بدھ کو احسن اقبال نے ٹوئٹر پر سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے ایک ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ اکتوبر 2023 کی 13 تاریخ کو اگلے عام انتخابات ہوں گے۔
پرویز خٹک نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ اُن کی جماعت کے لانگ مارچ اور احتجاج کا ایک ہی مقصد ہے اور وہ حکومت سے اگلے عام انتخابات کی تاریخ لینا ہے۔
پاکستان میں موجودہ اسمبلیوں کی آئینی مدت اگلے سال اگست میں ختم ہو رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here