تلہ گنگ:۔سبسڈی کے نام پر غریب عوام خوار ہونے لگی
تلہ گنگ: یوٹیلیٹی سٹور غربت مہنگائی کی ستائی غریب دیہاڑی دار عوام کیلئے ذلالت مرکز بن گیا،
تلہ گنگ:۔،غریب طبقہ پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس کے رہ گیا تھا رہی سہی کسر حکومت نے سرکاری یوٹیلٹی سٹور سے سستی چینی خریدنے کے لیے پہلے موبائل سے میسج کرنے پر پوری کردی
سرکاری یوٹیلٹی سٹور سے ملنے والی چینی خریدنے کے لیے اپنے موبائل سے پہلے میسج کرنا پڑے گا جب کیے گئے میسج کا او ٹی پی آئے گا تو شناختی کارڈ دیکھا کر چینی ملے گی۔ان خیالات کا اظہار سرکاری یوٹیلٹی سٹور کے باہر کھڑے غریب مرد و خواتین نے کیا۔ان کا کہنا تھاکہ مہنگائی کی وجہ سے پہلے ہی ہم پریشان ہیں اوپر سے جو سستی چینی سخت گرمی میں گھنٹوں لائن میں کھڑے ہونے کے بعد ملتی تھی وہ بھی اب پہنچ سے دور ہو گئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری یوٹیلٹی سٹور بجائے غریب عوام کو ریلیف دینے کے اشیاء خوردونوش خریدنے سے بھی دور کر رہے ہیں۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعظم پاکستان،وزیر اعلی پنجاب،ڈی سی و اے سی ضلع تلہ گنگ سمیت متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری یوٹیلٹی سٹورز پر آئے بزرگ مرد و خواتین کے لیے بیٹھنے کے لیے جگہ سمیت عام آدمی کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں تاکہ مہنگائی سے تنگ آئی عوام باآسانی سرکاری سٹوروں سے چیزیں خرید سکیں