ٹی ٹائمز نیوز کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیاشہباز گل کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے، شہباز گل کا نام کابینہ کی منظوری سے ای سی ایل پر ڈالا گیا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز گل کا نام اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے ، شہباز گل اب نام ای سی ایل میں شامل ہونے کی وجہ سے بیرون ملک سفر نہیں کر سکتےشہباز گل پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، پولیس نے انہیں گرفتار کیا تھا بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہائی ملی،حکومت نے شہباز گل کی ضمانت منسوخی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر رکھی ہے ،سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ہائیکورٹ نے حقائق کا صحیح جائزہ نہیں لیا ، 15 ستمبرکا حکم کالعدم قرار دیا جائے، درخواست سٹی مجسٹریٹ غلام چانڈیو کے ذریعے دائر کی گئی ہے ضمانت کی درخواست راجہ رضوان عباسی ایڈوکیٹ نے دائر کی ۔
