گوجرانوالہ والے اپنی گھڑیوں کی حفاظت کریں گھڑی چور پھر رہا ہے: مریم نوازرات کے اندھیرے میں جنکے پاؤں پکڑتا دن کے اجالے میں انکے گریبان پکڑتا ہے،مریم نوازاتنے لوگ لانگ مارچ میں نہیں ہوتے جتنے سکیورٹی اہلکار ہوتے ہیں، مریم نوازعمران خان کے بیٹے لانگ مارچ میں شریک کیوں نہیں، مریم نواز کی پریس کانفرنس مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاہتی تھی لانگ مارچ کی حقیقت قوم کے سامنے آ جائے،مریم نواز کا کہنا تھا کہ صدف نعیم کی شہادت کا بہت افسوس ہے، صدف نعیم کی تصاویر دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی، لانگ مارچ کے مقاصد کیا ہیں؟ کوئی ایسا شعبہ نہیں جہاں اس نے تباہی نہ مچائی ہو، کروڑوں روپے اس مارچ کی حفاظت کیلئے خرچ ہو رہے ہیں جس کا کوئی مقصد نہیں،عمران خان بے دردی سے قوم کا پیسہ خرچ کر رہا ہے،عوام کو اس کا اصلی چہرہ نظر آگیا ہے،عمران خان سوچ رہے تھے جھوٹا بیانیہ گھڑ کر دباؤ بڑھائیں گے، اپنے ہر حربے میں ناکام ہونے کے بعد عمران خان نے لانگ مارچ کا حربہ آزمایا، یہ اپنی 22 سالہ جددوجہد کا ذکر کرتا ہے جو مشرف کی غلامی سے شروع ہوتی ہے عمران خان کا یہ پلان بھی فیل ہو گا، عمران خان کو عوام نے ریجیکٹ کردیا ، کیونکہ اس نے عوام کیساتھ جھوٹ بولے ہیں ، انہوں نے اسکا آصل سچ دیکھ لیا ہے عمران خان کے لانگ مارچ میں اتنے لوگ نہیں جتنے پنجاب پولیس کے اہلکار ہیں عمران خان کے اپنے بچے لندن کے محفوظ ترین جگہ پر بیٹھے ہیں اور عوام کو لانگ مارچ کے لیے نکال رہے ہیں۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا لانگ مارچ پارٹ ٹائم لانگ مارچ ہے، یہ دوپہر کا کھانا کھا کر مارچ کیلئے نکلتے ہیں،کل سن رہے تھے لانگ مارچ 10 نومبرکو بھی اسلام آباد نہیں پہنچے گا،جس رفتار سے لانگ مارچ چل رہا ہے یہ ایک ماہ میں بھی نہیں پہنچے گا، عمران خان کا آخری کارڈ لانگ مارچ بھی فیل ہوگیا ہے اس کے اتنے بڑے جھوٹ تھے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کو میدان میں آنا پڑا،ایک پروفیشنل شخص کو قوم کے سامنے حقائق لانا پڑے، یہ رات کے اندھیرے میں جن کے پاؤں پکڑتا ہے دن کے اجالے میں ان کے گریبان پکڑتا ہے ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات کے بارے میں اس نے عوام کو نہیں بتایا، قوم سچ کا انتظار کر رہی ہے، عمران خان کو پاکستان میں انتشار کے لیئے لانچ کیا گیا اور اس کے لیئے پیسے دیئے گئے ہیں چیف الیکشن کمشنر کوعمران خان نے خود تعینات کیا تھا، چیف الیکشن کمشنر نے اس کا بھانڈا پھوڑا تو وہ برا ہو گیا عمران خان ایک فارن فنڈڈ فتنہ ہے،عمران خان جب جمہوریت کی بات کرتا ہے تو سر شرم سے جھک جاتا ہے،مرحوم ارشد ملک بھی حقائق سامنے لے کر آئے تھے یہ چور چور کہتا رہا لیکن نیب کبھی ثبوت پیش نہ کر سکا، عمران خان کو پتہ تھا کہ وہ بہتان بازی کر رہا ہے،بشیر میمن کو مخالفین کی گرفتاری کا اسٹیبلشمنٹ نے نہیں کہا تھا، شوکت عزیز صدیقی اور ارشد ملک نے اس کے سامنے انکشافات کئے عمران خان نے کبھی اتنی اخلاقی جرات نہیں کی کہ حقائق معلوم کرے،مریم نواز نے عمران خان کی جانب سے نواز شریف کو الیکشن لڑنے کے چیلنج پر کہا کہ آر ٹی ایس بند کروا کے 2018 میں بھی تم نواز شریف کو نہیں ہرا سکے، عمران خان نے نواز شریف کی بیٹی کو جیل میں ڈالا، تمہیں اسٹیبلشمنٹ نے کہا تھا کہ توشہ خانہ سے تحائف چوری کرو؟
