ٹی ٹائمز نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر پاکپتن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہےپاکپتن میںدیرینہ رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجہ میں 3 بھائی جاں بحق ہو گئے ہیں، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تینوں بھائیوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ،پولیس حکام کے مطابق تینوں بھائی پیشی پر آرہے تھے کہ مخالفین نے فائرنگ کردی،مقتولین اور ملزمان میں قتل کی رنجش پر تنازعہ چل رہا تھا،ناکہ بندی کرکے ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے جاری ہیںوزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پاکپتن کے تھانہ ملکہ ہانس کی حدود میں 3 بھائیوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی، وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے پاکپتن میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے تین افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور آئی جی پنجاب نے آر پی او ساہیوال سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او پاکپتن کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم بھی دیا، آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے مقامی پولیس کرائم سین یونٹ پولیس فرانزک کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں ۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او پاکپتن کو مقتولین کے لواحقین سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ انصاف کی فوری فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے
