پرینیتی چوپڑا آج کل فلم اونچائی کے لئے مصروف ہیں اس فلم کو راج شری پروڈکشن کے تحت سورج برجاتیا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اس فلم میں امیتابھ بچن، انوپم کھیر، بومن ایرانی اور ڈینی ڈینزونگپا نے چار دوستوں کے ساتھ نینا گپتا، ساریکا اور نفیسہ علی معاون کردار ادا کررہے ہیں. یہ فلم 11 نومبر 2022 کو ریلیز ہونے والی ہے۔پرینیتی چوپڑا جو کہ پریانکا چوپڑا کی کزن بھی ہیں ان کے ایک حالیہ انٹرویو میں ان سے پوچھا گیا کہ ان کی ایک فلم کون سی ہوگی وہ چاہیں گی کہ ان کی بھانجی بڑی ہونے کے بعد اسے دیکھے۔ اس پر، شدھ دیسی رومانوی اداکارہ نے کہا کہ اگر مالتی کو میری کوئی بھی فلم دیکھنا ہے، تو اسے ہنسی تو پھنسی دیکھنی ہوگی کیونکہ یہ میری بچوں کے لیے سب سے زیادہ

دوستانہ فلم ہے۔ میں مالتی
کے ساتھ ساتھ سب بچوں کو کہوں گی وہ اس فلم کو ضرور دیکھیں. پرینیتی سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ ماسی بن کر خوش ہیں؟ اس پر اداکارہ نے جواب دیا، جی میں بہت زیادہ خوش ہوں اور مالتی بہت پیاری ہے بلکہ سب سے خوبصورتی بچی ہے. یاد رہے کہ پرینیتی کو آخری بار بائیوگرافیکل اسپورٹس ڈرامہ سائنا میں دیکھا گیا تھا، جو کہ بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کی زندگی پر مبنی تھی اور اسے امول گپتے نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ اداکارہ اکشے کمار کے ساتھ 2019 کی فلم کیسری کے بعد ایک نئے پروجیکٹ کے لیے دوبارہ ایک ساتھ دکھائی دیں گی.