ٹی ٹائمز نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا سے متعلق قانون میں تبدیلی پر صحافی برادری سے مشاورت کریں گےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اگربل کے ذریعے آزادی اظہاررائے پرقدغن لگے گی توحکومت بل کو واپس لے گی ،سوشل میڈیا میں کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کو کنٹرول کرنا چاہیے،عمران خان کے اسلام آباد میں داخلے کا معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے ،اگر عمران خان ہائیکورٹ کو یقین دہانی کراتے ہیں تو آنے دیا جائے گا،سیاست میں ہمیشہ مذاکرات کی حمایت کی جاتی ہے کوئی سیاستدان کبھی یہ نہیں کہتا کہ ہم مذاکرات نہیں کرینگے، جب ہم مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو عمران خان گالیاں دیتے ہیں،قبل ازیں وزیر اعظم کے مشیر برائے نارکوٹکس کنٹرول عطاء تارڑ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اصل میں خونی مارچ ہے ، مارچ کے اسلام آباد آنے کے کوئی آثار نہیں ہیں ،آج بھی چودہ سال کا بچہ کنٹینر سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا، کس کے ہاتھ پر اس بچے کا لہو تلاش کریں ،اب ٹرینڈ بن گیا ادھر بندہ مرے ادھر بڑا چیک لے کر اسکے گھر پہنچ جائیں،کیا چیک سے انسانی جان کے نقصان کا ازالہ ہو سکتا ہے ،فیصل واوڈا کی بات سچ ثابت ہو رہی ہے مران خان آپ شام کو لاہور آتے ہیں ، ریسٹ کرتے ہیں اور اگلی دوپہر پھر مارچ پر نکل پڑتے ہیں، یہ لانگ مارچ نہیں گوگی بچا ئو مارچ ہے،یہ این آر او چاہتے ہیں اور اپنی چوریاں چھپانا چاہتے ہیں ، عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے ، سیف نیازی اسی کیس میں مفرور ہیں،انھوں نے نوٹس کا جواب بھی نہیں دیا،وہ پشاور میں روپوش ہیںعطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ سائفر معاملہ پر سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ملک سے اگست سے فرار ہیں ،اعظم خان نے آج ایف آئی اے کو ایک ای میل لکھی اورکہا کہ پندرہ دن بعد شاید پاکستان آجاؤ ں گا اعظم خان تحقیقات کا سامنا کیوں نہیں کرتے کہیں نہیں بتاتے یہ منسٹس کس نے اور کیوں بنائے کتنی میٹنگز ہوئیں۔اعظم خان نے ای میل میں کہا کہ مجھے 15 نومبر کے بعد کی تاریخ دی جائے عمران خان کے قریبی ساتھی ایک ایک کرکے بیرون ملک فرار ہو رہے ہیں،فرح گوگی،احسن گجر،اعظم خان بیرون ملک فرار ہیں ، سائفر معاملہ پر شاہ محمود،اسد عمر کو بھی بلایا گیا،یہ نہ ہو یہ بھی ملک چھوڑ کر چلے جائیں اسد عمر کو آج بلایا گیا تھا لیکن ابھی تک انھوں نے جواب جمع نہیں کروایا اگران کا دامن صاف ہے تو تحقیقات کا سامنا کیوں نہیں کرتے بیرون ممالک جانے والوں کو کہنا چاہتا ہوں،یہ بچنے کا رستہ نہیں ہے آپکو جواب دینا پڑے گا ،فارن فنڈنگ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ پی ٹی آئی کے لوگ اس پیسہ کو ذاتی استعمال میں بھی لائے ،مارچ کا مقصد گوگی کو بچانا ہے،این ار او لینا ہے لیکن یہ ہونا نہیں ہے ، بھارتی ریٹائرڈ میجر گوروو آریہ ٹویٹ کرتا ہے کہ عمران خان کو دل کھول کر عطیات دیں،مارچ کی کامیابی میں بھارت کا فائدہ ہے اب سمجھ آیا کہ بھارتی تعمیراتی کمپنی آپکو پیسے کیوں بھیجتی تھی امریکی یہودی آپکو کیوں پیسے بھیجتا ہے اب سمجھ آتا ہے اسکا مطلب ملکی سالمیت،اداروں پر حملے ہے بھارتی اینکر آپکو اپنی پسندیدہ شخصیت قرار دے رہے ہیں کسی پی ٹی آئی رہنما نے بھارتی میجر کے بیان کی مذمت نہیں کی کیونکہ ان میں اتنی جرات نہیں یہ کسطرح کی سیاسی جماعت،مارچ ہے جس میں ڈی جی آئی ایس آئی پر بات ہو سکتی ہے لیکن بھارتی میجر پر بات نہیں کی جاتی کیونکہ آپ ملے ہوئے ہیں آپ کا ایجنڈہ ہے کہ میں اقتدار میں نہیں رہا تو ملک کا جو ہونا ہے ہو آپ بھارت اور اسرائیل سے فارن فنڈنگ لیتے رہے لیکن تحقیقات میں نہیں آتےواضح رہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آج چھٹا روز ہے، تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آغاز جمعہ کو لاہور سے ہوا تھا، گزشتہ روز عمران خان نے گوجرانوالہ میں خطاب کیا اور پھر واپس لاہور آ گئے،آج گوجرانوالہ سے دوبارہ لانگ مارچ کا آغاز ہوا، عمران خان کا آج پہلا خطاب ہو چکا ہے، آج لانگ مارچ گکھڑ تک جائے گا اور وہیں سے عمران خان واپس آ جائیں گے، ، اطلاعات کے مطابق حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق شرکاء 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے اور 11 نومبر کو تمام پاکستان سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گےجمعرات کو وزیر آباد سے گجرات تک کا سفر طے کیا جائے گا جمعے کو گجرات سے لالہ موسیٰ تک لانگ مارچ پہنچے گا لانگ مارچ ہفتے کو لانگ مارچ کھاریاں سے ہو کر سرائے عالمگیر پہنچے گا اتوار کوسرائے عالمگیر سے لانگ مارچ جہلم پہنچے گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here