میلبرن: بھارت کے خلاف اتوار کو اہم میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود زخمی ہوگئے۔
ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میلبرن میں پریکٹس سیشن کے دوران اوپنر شان مسعود کے سر پر گیند لگی ہے جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے ہیں تاہم بیتر کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کے ضروری اسکینز کے بعد ڈاکٹر ان کی انجری کا جائزہ لیں گے۔
آئی سی سی ورلڈکپ میں روایتی حریف کے خلاف میچ میں شان مسعود شرکت کرسکیں گے یا نہیں، اس کا انحصار ان کی میڈیکل رپورٹس پر ہوگا۔
پریکٹس سیشن کے دوران آل راؤنڈر محمد نواز نے شاٹ مارا جس پر گیند شان مسعود کو جالگی۔