ملزم نے معصوم بچے کا گلا کاٹ کر پٹخ پٹخ کر بے دردی سے قتل کیا
ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہورحسنین حیدر نے جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاریوں کے حوالہ سے میڈیا کو آگاہ کیا ہے
ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہورحسنین حیدر کا کہنا تھا کہ معصوم بچے کو اغواء کے بعد اندھے قتل کی لرزہ خیز واردات میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے، واقعہ تھانہ

بادامی باغ کی حدود میں پیش آیا تھا،
انویسٹی گیشن پولیس بادامی باغ نے معصوم بچے کو اغواء کے بعد اندھے قتل کی لرزہ خیز واردات میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا،گرفتارملزم ذیشان عرف گڈو نے 5سالہ بچے ایان کو گھر کے باہر سے اغواء کیا، ملزم نے معصوم بچے کا گلا کاٹ کر ریلوے لائنز کے ساتھ پٹخ پٹخ کر بے دردی سے قتل کیا،ملزم مقتول بچے کی خالہ سے شادی کرنا چاہتا تھا، انکار پر سنگین اقدام اٹھایا،ملزم نے نکاح رکوانے کے لیے نکاح سے ایک روز قبل بچے کو قتل کیا،درندہ صفت ملزم قتل کی واردات کے بعد بچے کے ورثاء کے ساتھ مل کر بچے کو تلاش کرتا رہا،ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں سمیت مختلف شواہد کی روشنی میں گرفتارکیا گیا،
ایس ایس پی حسنین حیدر کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے پولیس پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی،