شاہ رخ خان نے گزشتہ روز اپنی 57 ویں سالگرہ منائی، بالی وڈ کے بادشاہ کے نام سے مشہور ہونے والے اس اداکار نے فلم دیوانہ سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور پھر پیچھے مڑ کر کبھی نہ دیکھا. شاہ رخ خان نے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ انہوں نے کس طرح کورونا وائرس وبائی امراض کے دوران اپنے ورزش کے معمولات کو منظم کیا اور اس وقت وہ فلم پٹھان کی تیاری کر رہے تھے۔ شاہ رخ نے کہا کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ اپنے جم سیشن

کے دوران کیا کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ صبح اُٹھ کر میں 45 منٹ کے لیے جم جاتے وہاں کورونا کی وجہ سے کوئی ٹرینر نہیں آتا تھا تو پھر وہ ورزش کے معمولات گوگل کرتے اور بڑے ستاروں، سلمان بھائی، ٹائیگر شراف اور ہریتک روشن سے پوچھتے کہ کیا کریں اور وہ انہیں مشورے دیتے. یاد رہے کہ شاہ رخ
خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر منت کے بیرونی حصے کی بالکونی میں آکر اپنے مداحوں کو ہاتھ ہلایا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کا سالگرہ کی مبارکباد دینے کےلئے شکریہ ادا کیا. شاہ رخ خان کی پٹھان کے علاوہ فلم ڈنکی اور جوان بھی 2022 میں ریلیز ہونے جا رہی ہے.ڈنکی میں ان کے ساتھ تاپسی پنوکام کررہی ہیں. شاہ رخ خان کی 2022 میں تین فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں ان سب فلموں کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے.