سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو غیر قانونی لائسنس اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے
نیب ہیڈ کوارٹر نے نیب لاہور کو 15 دن کا وقت دے دیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب ہیڈکوارٹر نے ہدایت دی کہ عثمان بزدار کی گرفتاری سے متعلق مواد جلد مکمل کیا جائے،15 دن میں شواہد حاصل کر کے گرفتاری یقینی بنائی جائے، نیب لاہور نے ایل ڈی اے سمیت دیگر سوسائٹیز کو مراسلے لکھ رکھے ہیں عثمان بزدار کے نام پر موجود پر آپرٹی کی تفصیلات طلب کی گئیں عثمان بزدار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی بھی تحقیقات شروع ہیں،

ایل ڈی اے کو 17 اکتوبر کو مراسلہ لکھ کر تفصیلات مانگی ہیں عثمان بزدار پر نجی ہوٹل کو غیر قانونی لائسنس دینے میں اثرو رسوخ استعمال کرنے کا بھی الزام ہے،وکیل عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کیخلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنائے جا رہے ہیں، نیب کے غیر قانونی اقدامات کیخلاف جلد ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے، معاملے پر نیب ترجمان سے موقف لینے کی کوشش کی گئی مگر جواب موصول نہیں ہوا