عمران خان لوگوں کو گمراہ کررہا تھا،کینٹینرسے بھی فائرنگ ہوئی،حملہ آورکی نئی ویڈیو
عمران خان کے لانگ مارچ پر وزیر آباد میں مبینہ حملہ آور کی دو اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس میں ملزم کا کہنا ہے کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہا تھا،اسلئے حملہ کیا کینٹینر سے فائر کئے گئے جس سے ایک شخص کی موت ہوئی، میں نے خود دیکھا،پستول وزیر آباد سے ہی خریدا تھا
تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر گزشتہ روز فائرنگ کی گئی جس میں ایک شخص کی موت ہوئی جبکہ عمران خان، فیصل جاوید سمیت کئی افراد زخمی ہوئے، حملہ آور کو موقع سے ہی گرفتار کر لیا گیا، اسکا گزشتہ شب ہی ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا تھا جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے ایکشن لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا تھا تا ہم اب ملزم کی دو اور ویڈیو سامنے آئی ہیں جس میں وہ اپنے جرم کا اعتراف کر رہا ہے
و
ایک ویڈیو میں ملزم کا کہنا ہے کہ مجھے کسی طرح کا دکھ نہیں، ایک افسوس ہے کہ وہ بچ کیوں گیا ہے،میرا مقصد پورا نہیں ہوا، وہ لوگوں کو گمراہ کر رہا تھا، میرے موبائل میں بھی عمران خان کے بیان ہیں سن سکتے ہیں، کسی سے اس حوالہ سے کوئی مشورہ نہیں کیا، دوسری ویڈیو میں ملزم کا کہنا ہے کہ میں نے ڈاکٹر اسرار صاحب کو سنا ہے، جو ویڈیو اچھی لگی شیئر کر دی، پستول میں نے خریدا تھا، وزیرآباد سے بٹ نامی شخص سے،وقاص نامی لڑکا تھا اسکے تھرو لیا تھا، میگزین میں نو دس گولیاں تھین، جبکہ ٹوٹل 26،27 گولیاں تھیں،آٹھ گولیاں میں چلائی ہیں، ایک پھنسی ہوئی تھی، میں نے کینٹینر پر عمران خان کو ٹارگٹ کیا، اورکوئی ٹارگٹ نہیں تھا صرف عمران خان کو مارنا تھا، اور کوئی مقصد نہیں تھا، کینٹینر سے بھی فائر کیا گیا،مجھے فائر مارا گیا، لگنے لگا سائیڈ پر ہو گیا،درخت کے ساتھ گولی لگی، ایک دو لوگوں کو فائر لگا،میں بھاگ گیا تھا، تین چار پانچ فائر کینیٹینر سے کئے گئے، اس سے ایک بندہ مرا ہے، میں نے خود دیکھا ہے، جو گارڈ آگے کھڑا تھا اس نے فائر کئے،میں دوسری حویلی میں گیا تو وہاں سے مجھے پکڑا گیا،
وہاں سے مجھے پکڑا گیا،