آسٹریلیا کی سرکاری ائیر لائن قنطاس ائیر نے چارلی وِل سے کلونکری لانگریچ روٹ پر اپنی پہلی فلائٹ کے سو سال پورے ہونے پر یادگار پرواز کی۔

باغی ٹی وی : یکم نومبر 1922 کو قنطاس ائیر نے چارلی وِل سے کلونکری لانگریچ اپنی پہلی کمرشل پرواز کی تھی، جسے اب سو سال پورے ہو گئے ہیں قنطاس بمبارڈیئر

Q400 ٹربو پروپ نے جہاز میں موجود خصوصی مہمانوں کے ساتھ 928 کلومیٹر کا سفر طے کیا-

جب کہ لانگریچ، ونٹن اور کلونکری سبھی قنطاس کا حقیقی گھر ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، یہ چارلی وِل تھا جہاں سے پائلٹ ولموٹ ہڈسن فیش نے 2-3 نومبر 1922 کو جہاز میں 106 خطوط کےساتھ پروازکی کلونکری میں سفر ختم ہونے سے پہلے اس نے ٹمبو، بلیکال، لونگریچ اور ونٹن کا رخ کیا۔

رجسٹریشن VH-QOT کے حامل طیارے کی اس خصوصی فلائٹ نمبر QLK660D نے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3:21 بجے چارلی وِل سے ٹیک آف کیا اور 4:11 بجے لانگریچ پر لینڈنگ کی، فلائٹ ریڈار نے اس سلسلے میں خصوصی نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔

مروے شائر کے میئر شان ریڈنیج نے کہا کہ مجھے اس سب پر بہت فخر ہے؛ یہ سوچنا کہ چارلی وِل سے نکلنے والی پہلی قنطاس میل فلائٹ واقعی جشن منانے کے لائق ہے-

کلونکری کے میئر گریگ کیمبل نے کہا کہ یہ علامتی ہے مسٹر کیمبل نے کہا میں صرف قنطاس ہی نہیں بلکہ بہت سارے کارپوریٹ آسٹریلیا کو دیکھنا پسند کروں گااس صد سالہ جشن کا مطلب یہ ہے کہ یہ واقعی مستند آسٹریلوی کمپنیاں لوگوں کی خدمت کے لیے قائم کی گئی تھیں۔

قنطاس ائیرویز لمیٹڈ آسٹریلیا کی فلیگ کیریئر فضائی کمپنی ہے اور جہاز کے سائز، بین الاقوامی پروازوں اور بین الاقوامی مقامات کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ائیر لائن ہے۔

یہ ائیر لائن دنیا کی تیسری قدیم ترین ائیر لائن ہے جو اب بھی کام کر رہی ہے، جس کی بنیاد نومبر 1920 میں رکھی گئی تھی، اس نے مئی 1935 میں بین الاقوامی مسافر پروازوں کا آغاز کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here