لانگ مارچ میں فائر نگ کے بعدبھگدڑ مچ گئی ،کنٹینر سے اعلانات کئے جا رہے ہیں،چیئرمین تحریک ا نصاف عمران خان محفوظ ہیں عمران خان کو گاڑی کے ذریعے روانہ کردیا گیا،

فائرنگ ،کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں ، مبینہ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرنے والا گرفتار کر لیا گیا ہے

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آج ساتواں روز ہے، تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آغاز جمعہ کو لاہور سے ہوا تھا، گزشتہ روز عمران خان نے گوجرانوالہ میں خطاب کیا اور پھر واپس لاہور آ گئے،آج گکھڑ سے دوبارہ لانگ مارچ کا آغاز ہوا،جہاں عمران خان خطاب کریں گے ، اطلاعات کے مطابق حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق شرکاء 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے اور 11 نومبر کو تمام پاکستان سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے

آج جمعرات کو وزیر آباد سے گجرات تک کا سفر طے کیا جائے گا جمعے کو گجرات سے لالہ موسیٰ تک لانگ مارچ پہنچے گا لانگ مارچ ہفتے کو لانگ مارچ کھاریاں سے ہو کر سرائے عالمگیر پہنچے گا اتوار کوسرائے عالمگیر سے لانگ مارچ جہلم پہنچے گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here