وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعائے خیر، گھناؤنے عمل کی مذمت کرتا ہوں،
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کنٹینر پرحملے کامعاملہ خاصا الجھا ہوا ہے،ایک پستول، 9 گولیاں ،14 زخمی؟ حملہ آورکو پکڑنے والے شخص کا ویڈیو بیان کوئی اورکہانی سناتا ہے، پنجاب پولیس کے زیر حراست ملزم کے اعترافی بیانات ،پی ٹی آئی رہنماؤں کا اپنے حامیوں سے بدلہ لینے کیلئے اشتعال دلوانا،وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے

گھرفیصل آباد پر دھاوا بلوانا،یہ سب کیا ہے؟
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے وفاقی وصوبائی اداروں پرمشتمل جے آئی ٹی بنائی جائے، پنجاب حکومت اور پی ٹی آئی اگر معصوم ہے تو ملکر سچ تک پہنچیں،یکطرفہ موقف اور الزام تراشی ناقابل قبول ہے، دیکھنا ہوگا یہ کسی دشمن کی سازش تھی یا اسکا فائدہ کس فریق کو ہو سکتا ہے ؟حملہ آور سچ کہہ رہا ہے یا انتشار پھیلاکر سیاسی فائدہ اٹھانےکا کوئی پلان ہے؟
واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں عمران خان زخمی ہوئے، ایک شخص کی موت ہوئی، اللہ والا چوک میںاستقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا