سندھ کے شہر حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی اور ملزم کو گرفتار کر لیا
سی ٹی ڈی نے شہر قائد کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کاروائی کی اور کالعدم تنظیم سے وابستہ کارکن کو گرفتار کیا، گرفتار ملزم کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس نے صدر کراچی میں کلینک پر حملے کی طرح حیدر آباد میں ایک چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنا تھا،اس حوالہ سے سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کامران چورنگی کے قریب کاروائی کی اور کالعدم دہشت گرد تنظیم آر ایس اے کے کارکن محمد افضل

لنڈ عرف عافی کو حراست میں لیا گیا، ملزم کے قبضے سے اسکے زیر استعمال اسلحہ موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی دوران تحقیقات ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ جرمنی میں جلاوطن تنظیم کے سربراہ ذوالفقار خاصخیلی عرف سفیر سے براہ راست رابطے میں ہے خاصخیلی اس کی مالی معاونت کر رہا ہے ملزم کے بھیجے گئے پیسوں سے موٹر سائیکل اور اسلحہ خریدا ہے ذوالفقار خاصخیلی نے اسے حیدرآباد میں چینی ڈینٹل کلینک کے ڈاکٹر کو قتل کرنے کا ٹارگٹ دیا تھا جس کی ملزم نے ریکی بھی مکمل کر لی تھی تاہم منصوبے پر عمل درآمد کرنے سے پہلے ہی اسے گرفتار کر لیا گیا گرفتار ملزم کراچی صدر میں چینی ڈینٹل کلینک پر ٹارگٹڈ کارروائی کرنے والے ملزمان کا ساتھی ہے