چونیاں(نامہ نگار) کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے! ایک درجن سے زائد جنسی ہراسمنٹ کے کیسز میں مبینہ طور پر ملوث ایم ایس تبدیل، ڈاکٹر اختر کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا اضافی چارج سونپ دیا گیا، مزکورہ ڈاکٹر ایک عرصہ سے عدالتی اسٹے پر بطور ایم ایس تعینات تھا جسے آج عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق ایم ایس تحصیل ہیڈ
کوارٹر ہسپتال چونیاں ڈاکٹر رائے بلال بن منیر کو محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے تبدیل کر دیا ہے

مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف تعیناتی کے دوران متعدد خواتین عملہ کو مبینہ طور پر جنسی ہراساں کرنے کی درخواستیں مختلف محکموں کو ارسال ہیں جن پر انکوائریاں چل رہی ہیں متعدد انکوائریوں میں وہ ملوث بھی پائے گئے تھے ، تقریباً سات ماہ قبل بھی انکو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا لیکن عدالت سے اسٹے آڈر لینے کے بعد وہ عہدے پر براجمان رہے،ڈاکٹر رائے بلال بن منیر کی تبدیلی کے بعد سرجن ڈاکٹر اختر کو ایم ایس کا عہدہ سونپ دیا گیا ہے جنہوں نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔ شہر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے ایم ایس کی تبدیلی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔