پنجاب کا بینہ کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے صدارت کی ۔ اجلاس میں پی ٹی آئی لانگ مارچ میں حملہ آور کی فائرنگ سے شہید کارکن معظم گوندل کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی.شہید کارکن معظم گوندل کے اہل خانہ کے لئے 50لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان۔ حملہ آور کو جرات سے پکڑنے والے کارکن ابتسام کے لئے 25 لاکھ روپے کا خصوصی انعام کا اعلان کیا گیا ۔
