ماسکو:روس کے شہر کوسٹروما میں واقع ایک ریسٹورینٹ میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے شہر کوسٹروما میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات ایک ریسٹورینٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔آگ اس قدر شدید تھی کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ریسٹورینٹ کو لپیٹ میں لے لیا۔مقای ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جس وقت واقعہ پیش آیا اس وقت ریسٹورینٹ میں 280 زائد افراد موجود تھے۔ 250 کے لگ بھگ افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا لیکن درجنوں آگ میں جھلس گئے۔مقامی حکام نے واقعے میں 13 افراد کے ہپلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ کئی کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ادھر روس نے یوکرین کے پر بمباری کرنے کا الزام عائد کرکے دنیا بھر میں اناج سپلائی کرنے کے عالمی معاہدے پر عمل درآمد سے انکار کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے یوکرین پر بحیرہ اسود میں ڈرون حملے میں روسی جنگی جہاز تباہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے سے دنیا بھر کو اناج سپلائی کی جانی تھی۔روس نے ڈرون حملے کو جواز بناکر دنیا بھر کو یوکرین اور روس سے اناج کی سپائی کے معاہدے پر عمل کرنے سے انکار کردیا۔ یہ معاہدہ ترکیہ کی ثالثی میں طے پایا تھا اور اقوام متحدہ بھی شامل ہوئی تھی۔روس نے جوابی کارروائی میں یوکرین کے دارالحکومت پر میزائل برسائے جن میں سے اکثر کو یوکرین فضائیہ نے فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔یوکرین نے بحیرہ اسود میں ڈرون حملے کے روس کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے پر مکمل عمل درآمد کررہے ہیں اور اناج سپلائی کرنے کے راستے میں کوئی حملہ نہیں کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here