اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ 7 نومبر کو سماعت کرے گا اور کیس کی سماعت پیر کو دن 11:30 بجے ہو گی۔عمران خان کے وکیل نے آج توہین عدالت کیس میں التوا کی درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیاتھا کہ عمران خان افسوسناک واقعے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہیں، جواب جمع کرانا ممکن نہیں لہٰذا مقدمےکو فی الحال سماعت کیلئے مقرر نہ کیا جائے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نےگزشتہ سماعت پر عمران خان کو 5 نومبر تک جواب جمع کرانے کی مہلت دی تھی۔دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان فوج پر کسی دشمن کی طرح حملہ آور ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے الزامات پر فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کردیا۔ کہا کہ ہیں کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہئے، دور دور تک سازش کا ثبوت آجائے تو ہمیشہ کیلئے سیاست چھوڑ دوں گا۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں، عمران خان سمیت تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مارچ میں ہونے والے واقعے کی ہم سب نے مذمت کی، اس واقعے کے بعد میں نے اپنی پریس کانفرنس بھی ملتوی کردی، میں نے وزارت داخلہ اور صوبائی حکومت کو ہر ممکن مدد دینے کی ہدایت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here