پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کی ویڈیوز فیک نکلیں ، خود اعظم سواتی بھی اپنی پریس کانفرنس سے پریشان ، اعزاز سید کا دعویٰ
پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کی ویڈیوز فیک نکلیں ، خود اعظم سواتی بھی اپنی پریس کانفرنس سے پریشان ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی اعزاز سید نے اپنے یو ٹیوب پروگرام پر سینئر صحافی عمر چیمہ سے دوران گفتگو کیا ۔ اعزاز سید کے مطابق اعظم سواتی لاہور میں موجود تھے کہ ان کی بیٹی نے ان کا کال کر کے ان کی ویڈیوز بارے بتایا جس پر اعظم سواتی نے پریس کانفرنس جھاڑتے ہوئے سیکیورٹی ادارے پر الزام دھر دیا ۔ تاہم پریس کانفرنس کے فوراً بعد وہ اسلام آباد پہنچے اور گھر جا کر جب ویڈیوز دیکھیں تو خود انہیں احساس ہوا کہ یہ تو ویڈیوز فیک ہیں جس پر اب وہ سخت پریشان دیکھائی دے رہے ہیں ۔ اسی پروگرام میں سینئر صحافی عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کی دو ویڈیوز وائرل ہیں اور وہ دونوں ویڈیوز میں نے نے دیکھی ہیں اور میں ایک عام شخص کے طور پر کہہ رہا ہوں کہ وہ دونوں ویڈیوز تصاویر کو جوڑ کر فیک بنائی گئی ہیں۔ واضع رہے کہ ایف آئی اے نے وائرل ویڈیو کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تجزیہ کر کے اس کو فیک قرار دیا ہے ۔ جبکہ ایف آئی اے نے اعظم سواتی سے رابطہ کر کے ان کو بھیجے جانی والی ویڈیو بھی فراہم کرنے کا کہا ہے تاکہ اگر وہ کوئی مختلف ویڈیو ہے تو اس کا بھی تجزیہ کیا جا سکے ۔واضع رہے کہ اس سے قبل
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے دعوی کیا کہ ان کی اہلیہ کو ایک “نامعلوم نمبر سے ایک نجی ویڈیو بھیجی گئی جس میں انہیں اور ان کی اہلیہ کو دکھا یا گیا تھا
انہوں نے کہا کہ جمعہ کی رات ان کی اہلیہ نے انہیں فون کیا اور چیخ و پکار کرتی رہیں ،اعظم سواتی نے کہا کہ اس کے بعد انہوں نے اپنی بیٹی سے کہا کہ وہ اپنی والدہ سے پوچھے کہ معاملہ کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب ان کی بیٹی نے اصرار کیا تو ان کی اہلیہ نے انکشاف کیا کہ انہیں کسی نے ان کی ایک نجی ویڈیو نامعلوم نمبر سے بھیجی ہے ان کا کہنا تھا کہ ملک کی بیٹیاں اور پوتیاں سن رہی ہیں مزید کچھ نہیں بتا سکتا
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی بیٹی فون کر کے روتی رہی اور کہتی رہی کہ ڈیڈی یہ ویڈیو کسی اور کی نہیں ہے یہ آپ کی اور اور مما کی ہے
اعظم سواتی یہ کہتے ہوئے پریس کانفرنس کے دوران پھوٹ پھوٹ کرروپڑے
، اپنے ‘حراست میں ہونے والے تشدد’ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ ان کی عزت کو پامال کیا گیا ہے اور اب وہ ایک لاش کی طرح زندگی گزار رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ وہ سو نہیں پا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر نے کہا جب بھی میں سوتا ہوں 15 منٹ بعد جاگتا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ان کے ساتھ ظلم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا مجھے نیند نہیں آئے گی
ان کا کہنا تھا کہ میری عزت ایک جھٹکے میں ٹوٹ گئی۔ میں پوچھتا ہوں کیا صرف ٹویٹ ہی میرا جرم ہے
