لاہور:سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایکٹنگ میں بالی ووڈ اداکار شارخ خان اور سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر حملے پر ہم نے ہمدردی کا اظہارکیا مگر آج عمران خان نے نیا ڈرامہ رچایا، عمران خان جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بغیر تحقیق کے وزیراعظم اور وزیرداخلہ پر پرچہ کاٹنے کا مطالبہ کیا گیا، عمران خان کی ڈرامہ بازیاں سمجھ سے بالاترہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بارے میں ڈاکٹروں کے اپنے بیانات میں تضادات ہیں، گولی ایک لگی ہے یا زیادہ؟گولی کے ٹکڑے مجھے سمجھ نہیں آرہے۔سربراہ پی ڈی ایم کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو مشکل حالات کی طرف دھکیلاجارہاہے، آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کا صوابدید ہے ان کو حق ملناچاہیے، عمران خان جب حکومت میں ناکام ہوا تو معیشت تباہ کردی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ارشدشریف کوجاری ہونےوالاتھریٹ لیٹرکہاں ہے؟ ارشدشریف کیس کی تحقیق میں وزیراعلیٰ کےپی کو شامل تفتیش کرناچاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ فوج سےگلہ شکوہ ہوسکتاہےمگرگالی دینا ہماری سیاست کا حصہ نہیں، عمران خان کی اداروں سے شکایت ہے کہ تم نیوٹرل کیوں ہو۔ مولانافضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا لانگ مارچ ناکام ہوگیاہے، وزیراعظم سےکہوں گا کسی قسم کی نرمی نہیں دکھانی ڈٹ جاناہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here