لاہور:وزیراعظم کے جوڈیشل کمیشن کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ اس حوالے سےشوکت خانم ہسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وہ شہبازشریف کی طرف سے اعلان کردہ جوڈیشل کمیشن کا خیر مقدم کرتے ہیں،
اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ میں ایک سیاسی جماعت کا سربراہ اور سابق وزیراعظم ہونے کے باوجود اگر میں اپنی مرضی سے ایف آئی آر درج نہیں کراسکتا تو عام آدمی کو انصاف کیسے مل سکتا ہے؟
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئےانہوں نےتین لوگوں پراپنے قتل کا الزام لگایا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ میرا حق ہےکہ ان تین افراد کےخلاف ایف آئی آر درج کراؤں، میں ایک مقبول جماعت کا سربراہ ہوں اور سابق وزیراعظم ہوں اگر میں اپنی مرضی سے ایف آئی آر درج نہیں کراسکتا تو پھر عام آدمی اور پوری قوم کو انصاف کیسے ملے گا؟
انہوں نے کہا کہ میں ٹھیک کہتا ہوں کہ یہاں انصاف ملنا مشکل ہے، وہ معاشرہ کبھی ترقی نہیں کرسکتا جہاں انصاف نہ ہو اور قانون کی حکمرانی نہ ہو، میں اگر ایک صاف اور شفاف تحقیقات چاہتا ہوں تو یہ میرا حق ہے، ایک سابق وزیراعظم کہہ رہا ہے کہ مجھ پر قاتلانہ حملے میں تین افراد ملوث ہیں لیکن ہماری ہی پولیس کسی کے کہنے پر ہماری ایف آئی آر درج نہیں کررہی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here