غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ کے ریسٹورنٹ میں ہونے والی شادی کی تقریب کے موقع پر ہوا، ریسٹورنٹ کے باہر جھگڑے میں مشتعل افراد نے گاڑی شادی میں شریک مہمانوں پر چڑھائی اور موقع سے فرار ہوگئے۔حادثے میں چار افراد ہلاک اور چار شدید زخمی ہوگئے۔
