اسٹیٹ بینک کےاعلامیے کےمطابق 18 سال سے زائد عمر والے پاکستانی ملک سے 5 ہزار ڈالریا اس کے مساوی زرمبادلہ ساتھ لے جاسکیں گے۔18 سال سے کم عمر والے پاکستانی بیرون ملک سفر پر 2500 ڈالر جبکہ 18 سال سے زائد عمر والے پاکستانی سالانہ 30 ہزار ڈالر جبکہ 18 سال سےکم عمر والے افراد کے سفری زرمبادلہ لے جانے کی حد 15 ہزار ڈالر سالانہ ہے۔
