دنیا نیوز کے اینکر کامران شاہد نے اپنے پروگرام میں انکشاف کیا کہ ارشد شریف پر قتل سے قبل انتہائی بہیمانہ تشدد کیا گیا ان کی ہاتھوں کی انگلیاں اور پسلیاں ٹوٹی ہوئی تھیں ۔ کلائی کو کاٹا گیا اور ہاتھوں کے ناخن تک اکھیڑ دیئے گئے ۔ انتہائی قریب سے ان کو گولی ماری گئی ۔ کامران شاہد نے اپنے پروگرام میں مرحوم صحافی ارشد شریف کی مبینہ تشدد زدہ تصاویر بھی ناظرین کو دیکھائیں ۔
