پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہےاعلان کے دو روز بعد آج مصطفیٰ نواز کھوکھر نے استعفی سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کو جمع کروایا اور اسکی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی، ساتھ ہی مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ میں کسی سیاسی پارٹی میں شامل نہیں ہو رہا،چیئرمین سینیٹ کو پیش کئے استعفے میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ میں سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی ہدایت پر اپنا استعفیٰ پیش کررہا ہوں مصطفیٰ نوازکھوکھر 2018 میں پیپلزپارٹی کی نشست پر سندھ سےسینیٹرمنتحب ہوئے تھے، انہوں نے دو روز قبل استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں اور انہیں سوشل میڈیا پر مشورے دیئے جا رہے تھے کہ وہ تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں مگر انہوں نے آج تردید کی اور کہا کہیں نہیں جا رہا، آزادانہ سیاسی سرگرمیاں جاری رکھوں گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here