وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت اور گورنر اسٹیٹ بینک کی مشاورت سے فیصلہ کیاہے کہ سود سے پاک بینکنگ نظام کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے گاوفاقی شریت کورٹ کے اس حوالے سے فیصلے کے خلاف اسٹیٹ بینک و نیشنل بینک کی طرف سے سپریم کورٹ میں داخل اپیلوں کو بھی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ عوامی حلقوں اور علمائے کرام کی جانب سے اس فیصلہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے ۔
