ٹی ٹائمز نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی اور انٹیلی جنس بیورو کے ذریعے پنجاب اور کے پی کے کی بیوروکریسی کو لگا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینئر صحافی اعزاز سید اور عمر چیمہ نے اپنے پروگرام ٹاک شاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق اور صوبوں میں بداعتمادی کی ایسی صورتحال آج تک نہیں دیکھی گئی ۔ ڈی پی او سے لیکر آئی جی اور ڈپٹی کمشنر ، کمشنر اور اس سے تمام تمام اعلی افسران میں زیادہ تر سی ایس ایس کر کے سروس میں آتے ہیں ۔ جو وفاق کے ایمپلائز ہوتے ہیں جنہیں وفاقی اور صوبائی حکومت آپس میں میوچل انڈرسٹینڈنگ سے مختلف محکوموں اور جگہ پر تعینات کیا جاتا ہے ۔ پی ٹی آئی لانگ مارچ سڑکوں کی بندش اور دیگر سرگرمیوں پر وفاق نے سخت ایکشن لیا ہے اور امن و امان بہتر نہ بنانے والے افسران کو مکو ٹھپنے کےلئے وزیر اعظم شہباز شریف نے گریڈ اٹھارہ سے اوپر افسران کی از سر نو رپورٹ بنانے کےلئے آئی ایس آئی اور انٹیلی جنس بیورو کو ذمہ داری سونپی ہے ۔ اور حال ہی میں پرموشن پانے والے افسران کی ترقی کا نوٹیفکیشن بھی روک دیا ۔ جس کے بعد وفاق اور صوبوں کی آپس میں لڑائی سے بیوروکریسی پسی جا رہی ہے ۔اور وہ ان حالات میں سخت پریشان دیکھائی دے رہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here