تلہ گنگ:-انجمن بہبودی مریضاں رجسٹرڈ تلہ گنگ کی وی آئی پی کالج تلہ گنگ میں ممبران کی میٹنگ عمران رضا منہاس،طفیل منہاس کی میزبانی میں منعقد ہوئی۔جس میں صدر ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر تلہ گنگ سید نجم الثاقب،ڈاکٹر ملک ارشد اعوان،شیخ عزیز احمد،ملک غلام عباس،چوہدری غلام ربانی،شیخ عبدالمجید،محمد افضل اعوان،ملک عاصم رشید،ڈاکٹر زیشان سلیم اعوان،فیصل محبوب انصاری،سہیل نور پراچہ،تنویرالحسن،وسیم اقبال،وقاص شاہ،محمد ریاض،ملک طاہر کامران،محمد خان،عمران رضا منہاس،ملک امیر حمزہ،شیخ ضیاء البدر،طفیل منہاس،خان محمد منہاس،اے بی فاروقی،ملک ندیم اختر،بلال شیخ،ارسلان رفیق،کاظم رضا منہاس،مرزا مہد ارشد،ڈاکٹر ابتسام مجتبی،حامد علی اعوان نے شرکت کی۔اس موقع پر ممبران کے جو لواحقین اس فانی دنیا سے رخصت ہو گئے انکے لیے دعائے مغفرت جبکہ انجمن کے ممبر حامد علی کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جبکہ ملک عاصم رشید کو کمپیوٹر یونین ضلع تلہ گنگ کا صدر بننے پر مبارکباد پیش کی گئی۔جبکہ اس موقع پر ملک ندیم اختر نے انجمن بہبودی مریضاں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور دسمبر2022میں ہونے والے انجمن بہبودی مریضاں کے میگا ایونٹ کے بارے میں معزز ممبران کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔سیکٹری فنانس ملک غلام عباس نے آمدن خرچ کی رپورٹ پیش کی ۔نئے ممبران ڈاکٹر ذیشان سلیم اور ڈاکٹر ابتسام مجتبی راجہ کو ممبر شپ سرٹیفکیٹس آنر کیے گیے ۔ڈاکٹر ارشد اعوان نے فیلڈ ریلیف میں ممبران اور خاص کر کور کمیٹی کی خدمات کو سراہا۔۔اور انجمن کے مستقل کے اہداف ممبران کے سامنے رکھے۔۔میزبان طفیل منہاس نے اپنی اور پروفیسر عمران رضا منہاس کی طرف سے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔۔ایم افضل اعوان سرپرست انجمن نے دعا کرائی۔۔۔جبکہ اس موقعہ پر اجلاس کو بتایا کی انجمن کی طرف سے فلڈ ریلیف کے سلسلے میں تھرڈ اور فائنل راؤنڈ 15 نومبر کو شروع ہوگا۔۔جس میں سیلاب متاثرین کےلیے 350 بستر سیٹ بھجوائے جائیں گے۔

انجمن بہبودی مریضاں رجسٹرڈ تلہ گنگ کی مورخہ9نومبر2022 وی آئی پی کالج تلہ گنگ میں زیر میزبانی عمران رضا منہاس،طفیل منہاس ہونے والی میٹنگ کی تصویری جھلکیاں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here