قاسم اور سلیمان پاکستان پہنچ گئے ، زمان پارک لاہور میں عمران خان سے ملاقات کی اور انکی عیادت کی
آپ پر حملے کی خبر نے پریشان کر دیا،عمران خان سے بیٹوں کی ملاقات عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد ہوئی ہےعمران خان کے بیٹے لاہور ایئر پورٹ پہنچے اور زمان پارک آئے جہاں انہوں نے اپنے والد عمران خان سے ملاقات کی، قاسم اور سلمان کی آمد کے موقع پر انکا بھر پور استقبال کیا گیا،عمران خان کی بلٹ پروف گاڑی اور سخت سیکورٹی میں انہیں ایئر پورٹ سے زمان پارک لایا گیا،دونوں بیٹوں نے اپنے والد کی خیریت دریافت کی ، قاسم اور سلمان نے اپنے والد کو مخاطب کرتے پوئے کہا کہ آپ پر حملے کی خبر نے پریشان کر دیا تھا،واضح رہے کہ عمران خان وزیرآباد میں لانگ مارچ کے دوران ہونیوالے مبینہ حملے کے بعد شوکت خانم منتقل ہو گئے تھے، ہسپتال والوں نے ڈسچارج کیا تو عمران خان زمان پارک آ گئے، عمران خان کے گھر کے نواح میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پارٹی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے،
