معاون خصوصی برائے اوقاف و مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ محکمہ اوقاف صو بہ بھر میں واقع درباروں اور مساجد کی تزئین و آرائش اور تعمیراتی سرگرمیوں کومختلف منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔جاری مالی سال کے بجٹ میں محکمہ اوقاف و مذہبی امورپنجاب کے زیر انتظام مساجد و مزارات کی تعمیر نو اور بحالی کی 24 سکیموں کیلئے 680 ملین روپے مختص کئے ہیں،جبکہ 19 جاری سکیموں اور ایک سکیم کو ضلعی ترقیاتی پیکج کے تحت 607.439 ملین روپے سے اور4 نئی سکیموں کو72.561 ملین روپے سے مکمل کیا جا ئے گا۔محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب میں صوفی مزاروں،مسجدوں میں فریسکو ورک، کاشی ٹائلز، لکڑی کا کام، اینٹوں کے نمونے وغیرہ کی سجاوٹ کی پرانی روایت کے مرتے ہوئے دستکاریوں کا احیاء کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہبادشاہی مسجد کی تزئین و آرائش کے لئے فنڈز کی فراہمی اوقاف آرگنائزیشن کی ذمہ ہے جبکہ عالمگیری بادشاہی مسجد کی تزئین و آرائش کے معاملات آثار قدیمہ،والڈ سٹی اتھارٹی کے ذریعے تکمیل پاتے ہیں۔حکومت پنجاب نے عالمگیری بادشاہی مسجد کی تزئین و آرائش کے لئے مبلغ350.57ملین روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں۔ اخراجات کی انتظامی منظوری جاری کر دی گئی ہے۔ اس رقم میں سے 20ملین اس سال خرچ ہونگے جس کے لئے ٹینڈر شائع ہوچکے ہیں۔ اسی طرح 2023-24ئمیں 170ملین اور 2024-25 ء کیلئے 160.570ملین روپے مختص ہیں۔ متذکرہ بالا رقوم والڈ سٹی اتھارٹی کے توسط سے خرچ کی جائیں گی۔ جس سے عالمگیری بادشاہی مسجد کی حالت مزید بہتر ہوجائے گی۔ اوقاف آرگنائزیشن اپنے طور پر بھی بادشاہی مسجد کی تزئین و آرائش کے لئے اقدامات کرتی رہتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here