وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ جولائی 2023 تک پاکستان میں بھی 5G لانچ کردیا جائے گا۔ جامعہ کراچی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے دورے کے موقع پر وفاقی وزیرامین الحق نے کہا کہ کورونا نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت وافادیت کو چار چاند لگادیے، وزارت آئی ٹی اور جامعات اشتراک سے مستقبل کی ضروریات پوری کرسکتی ہیں۔
